اسلام آباد،16 مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ” اخلاقیات اور کاروبار” کے موضوع پر بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں اخلاقیات اتنی ہی اہم ہیں جتنا منافع ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کاروبار میں انسان کی خوشی کا معیار دوسروں کی مدد ہونا چاہیے۔











