کوئٹہ؛ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے پودا لگا کر شجر

14

کوئٹہ،  02 مارچ (اے پی پی ): چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس سریاب میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ  جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے درخت لگانا بےحد ضروری  ہے کیونکہ ہم عالمی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسان اور دیگر حیوانات کی زندگیوں کو شدید خطرات درپیش ہے لہذا ہر  شخص شجر کاری مہم میں حصہ لیکر ایک درخت ضرور لگائے اور اس  کی آبیاری نگہداشت اور حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ درخت تناور ہوکر انسانی ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائے۔

 بعد ازاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے زیر تعمیر سریاب جوڈیشل کمپلیکس کا معائنہ بھی کیا اور کنٹریکٹر کو جلد از جلد تعمیر اور معیار کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ جسٹس محمد اعجاز سواتی جسٹس کامران خان ملاخیل جسٹس ظہیر الدین کاکڑ جسٹس عبداللہ بلوچ جسٹس نذیر احمد لانگو  جسٹس روزی خان بڑیچ جسٹس عبدالحمید بلوچ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ راشد محمود  سیشن جج سریاب جان محمد گوہر  ایڈوکیٹ جنرل آصف ریکی صدر کوئٹہ بار ایسوسی اہشن  ایڈوکیٹ اجمل کاکڑ اور وائس چیئرمین بار کونسل قاسم گاجیزئی موجود تھے۔