ہرنائی،19مارچ(اے پی پی):یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں محکمہ کھیل کے تعاون سے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر محمد آصف نے کالج میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا ہے، ٹورنامنٹ میں 28 ڈبل اور 16 سنگل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مقررین نے بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر و ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ فضل افغان کی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ بیڈمنٹن کے جنرل سیکرٹری حاجی امان اللہ ترین،محمد عارف ترین،شاہ حسین بلوچ،ڈاکٹر عبدالخالق زرکون،محب اللہ ترین،وسیم شاہ سمیت دیگر نے مہمانوں کے لئے ٹی پارٹی کا اہتمام کیااور ٹورنامنٹ میں شرکت پر تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ حاجی امان اللہ اور ثناءاللہ کا مقابلہ سینئر پلیر عبدالقدیر اور کلیم اللہ کے درمیان کھیلا گیا، ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاجی امان اللہ اور ثناءاللہ نے یہ میچ اپنے نام کیا۔
سورس: وی این ایس، ہرنائی