ہرنائی ، 12 مارچ (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالمجید خان جوگیزئی نے شہریوں کی شکایت پر اچانک ہرنائی بازارکا دورہ کیا،مختلف دکانوں کا معائنہ اور صفائی کی صورتحال چیک کی۔اس دوران وزن کی کمی، پیمائش ناپ تول سمیت مختلف اشیاء چیک کی جبکہ نرخ نامے کی خلاف ورزی پر بعض دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کردیا۔ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کی سختی سے تاکید کی۔انہوں نے تمام دکانداروں کو تنبیہ کی کہ اگر سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور نرخ نامےکی خلاف ورزی کی گئی تو آئندہ جرمانے کے بجائے دکان سیل کردی جائیگی۔
سورس:وی این ایس، ہرنائی











