گلیات؛ یونین کونسل پلک میں جنگلات کی کٹائی اور لکٹری سمگلنگ ناکام ، ایک شخص گرفتار

52

ایبٹ آباد، 12 مارچ (اے پی پی ): فارسٹ مجسٹریٹ/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 امین الحسن نے لنگل کے جنگل یونین کونسل پلک میں جنگلات کی کٹائی اور لکٹری سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں لکٹری، گاڑی اور متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریگولر چینگ کے دوران لنگل کے جنگل، یونین کونسل پلک تھانہ ڈونگا گلی کی حدود  میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا گیا۔ موقع پر 08 سے زائد درختوں کو کاٹا ہوا پایا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 امین الحسن کی جانب سے متعلقہ شخص کے خلاف پولیس سٹیشن  گلیات ڈونگا گلی میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اسےپابند سلاسل کیا، گاڑی اور لکڑی کومحکمہ  جنگلات کے حوالے کیا گیا اورکیس کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا تا کہ مجرمان کو قرارواقع سزا دی جائے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم فون نمبر0992931053، پاکستان سٹیزن پورٹل موبائل ایپ پر مطلع کریں تا کہ غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔

سورس:وی این ایس، ایبٹ آباد