ہرنائی؛ یوم پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ ہوا باز فٹ بال کلب چمن نے جیت لیا

24

ہرنائی، 23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان  کے سلسلے میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے فائنل میچ میں ہوا باز فٹ بال کلب چمن نے حیات شہید فٹ بال کلب ہرنائی کو 1-4 گول سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔

 فائنل میچ کے مہمان خاص ایف سی 114 ونگ کے کرنل عمران عارف، ڈی سی ہرنائی سردار محمد رفیق ترین اور ایس پی ہرنائی، ایس ایچ او ہرنائی اور سپورٹس آفیسر محمد الدین ترین تھے۔