یوم پاکستان ؛گورنر ہاوس کوئٹہ میں صدارتی اور ایکسیلینس ایوارڈز کی تقسیم

51

کوئٹہ،23مارچ  (اے پی پی):یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں صدارتی اور ایکسیلینس ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر بلوچستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر  روشن خورشید بروچہ، ڈاکٹر فضل خالق، نرگس حمیداللہ ہزارہ، عظمت حسن بلوچ اور سجاد احمد کو صدارتی ایوارڈز سے نوازا جبکہ صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز پانے والوں میں شفیق العالم معذور یار، عبدالرازق، نثار احمد، صابر علی، ڈاکٹر برکت شاہ کاکڑ، صاحبزادہ حمید اللہ (مرحوم)، ایثار حسین ذوق، اسسٹنٹ پروفیسر حسین بخش ساجد، محمد اکبر نسیم، عطاء الرحمٰن خلجی، ڈاکٹر ساجدہ نورین اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خٹک کے نام شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سمیت  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، پارلیمنٹرین، آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ، انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔