لاہور ، مارچ 9(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں پاکپتن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی احمد شاہ کھگہ، گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی اور سلیم سرور جوڑا شامل تھے۔
چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے مضبوط ہوتی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔











