یوم‌ِ پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

25

لاہور،23 مارچ  (اے پی پی): یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ، پاک فضائیہ کے دستے نے رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔