پاکپتن، 18 اپریل(اے پی پی): وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے ویژن اور “انصاف عوام کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت ایڈوائزر وفاقی محتسب ملتان محمود جاوید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس پاکپتن میں کھلی کچہری لگائی۔
وفاقی محتسب پاکستان کی ہدایات پر لگائی گئی کھلی کچہری میں ایڈوائزر وفاقی محتسب محمود جاوید بھٹی نے سائلین کی واپڈا ،سوئی گیس، نادرہ،ہائی وے سمیت دیگر وفاقی محکموں سے متعلق شکایات سنیں اور ان شکایات کے فوری ازالہ کے لئیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئیے۔
شہریوں نے وفاقی محتسب پاکستان کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہئیے کیونکہ اس سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو جاتے ہیں۔











