اوکاڑہ: دیپالپورنشتر روڈ پر واقع متعدد دوکانوں میں آتشزدگی، ریسکیو اور فائر برگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

45

اوکاڑہ ،05اپریل (اے پی پی): اوکاڑہ  کی تحصیل دیپالپور نشتر روڑ پر واقع تین دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت سے  ملحقہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اورفائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لئے آپریشن   شروع کردیا۔