اوکاڑہ: سستے رمضان بازارعام صارفین کے لئے سہولت کا باعث ہیں،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی

30

اوکاڑہ،25اپریل (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نے سستےرمضان بازار ضیاء شہید لائبر یری اور بسم اللہ میرج ہال کا دورہ کیا۔انہوں نے پھلوں، سبزیوں،پولٹری اورکریانہ کے سٹالوں پر اشیاء کا معیار چیک کیا اور اشیاء کاوزن بھی چیک کروایا انہوں نے چینی اورآٹے کے سٹالوں پرصارفین سے سستے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی سہو لیات سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازارعام صارفین کے لئے سہولت کا باعث ہیں ضلعی انتظامیہ اور رمضان بازاروں کے انچارج صاحبان لوگوں کو کم نرخوں اشیاء خورونوش فراہم کرنے کے لئے کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں 10کلوآٹے کا تھیلا اورچینی 70 روپے فی کلو کی فروخت کو لوگوں کیلئےبڑی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوبہترین کوالٹی کا آٹا اور بہترین چینی مقررہ قیمت پر فراہم کی جارہی ہے اورعوام کی سہو لت کے لئے اشیاءخورونوش کی تواتر سے فراہمی کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ۔