اوکاڑہ: صحت کے عالمی دن کے حوالہ سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

28

اوکاڑہ ،07اپریل (اےپی پی): دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 07 اپریل کو منایا جارہا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی اوکاڑہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد سلیم،اے ایم ایس ڈاکٹر جاوید عطاری اور دیگر سٹاف نے شمولیت کی ۔سیمنار میں غیر متعدی امراض پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے صحتمند طرز زندگی اپنائیں ، متوازن غذا استعمال کریں ،سیر کو اپنا معمول بنائیں اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سیمینار کے بعد تمام ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ایم ایس شاہد سلیم کی زیر قیادت منعقدہ آگاہی واک میں حصہ لیا۔