مظفرگڑہ : ڈ ی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کا رمضان بازار خان گڑھ اور گندم سینٹر ہر پلو کا دورہ

75

مظفرگڑہ،07 اپریل (اےپی  پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کے ہمراہ رمضان بازار خانگڑھ اور گودام سینٹر ہر پلو کا وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران  سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا رمضان بازار میں ریٹ لسٹ کو چیک کیا گیا  اور دکانداروں سے ان کے مسائل دریافت کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے رمضان بازار  میں خریداری کرنے  آئے ہوئے شہریوں سے بھی ملاقات کی ۔شہریوں سے رمضان بازار میں دی گئی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس کے  بعد ڈی پی اومظفرگڑہ نے ڈی سی مظفرگڑہ کے ہمراہ گودام سینٹر ہر پلو روہیلانوالی کا وزٹ کیا جہاں پر باردانہ، گندم کی کوالٹی اور انتظامی امور کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں لوگوں کی سہولت کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں لوگ پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔مظفرگڑہ پولیس  لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اور  امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں  ہے۔