بورےوالا: شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والےپاک فوج کے جوان نثار احمد سپرد خاک ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

28

بورے والا،26اپریل(اے پی پی): شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ میں شہید ہونے بورے والا کے جوان نثار احمد کو انکے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر پھول رکھے اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 شمالی وزیرستان افغان بارڈر کے قریب پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5جوان شہید ہوگئے تھے جن میں بورے والا کے نواحی گاوں 497/ ای بی کے نثار احمد بھی شامل تھا، نثار احمد کا جسد خاکی انکے گاؤں پہنچا تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر پھول چڑھائے، شہید کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔