ملتان،01اپریل(اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور کہا کہ عوام کی ریونیو سے متعلق شکایات پر موقع پر دادرسی کی گئی اور کہا پٹواری سے ڈپٹی کمشنر تک ایک چھت تلے عوامی خدمت کیلئے موجود رہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا حکومت پنجاب نے ہر ماہ کے آغاز میں کھلی کچہری کے احکامات دیئے ہیں،تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ کررہے ہیں اور کہا عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے ریونیو کچہری کردار ادا کررہی ہے۔











