رمضان بازاروں میں چینی و گھی کی بلاتعطل فراہمی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں

10

ملتان، 27 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی و گھی کی بلاتعطل فراہمی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ماہ صیام کے اختتام تک شہریوں کو چینی 70 روپے کلو اور آٹا 4 سو روپے فراہم کیا جائے گا جبکہ گھی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 50 روپے کمی پر عملدرآمد جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک شمش آباد رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چینی،گھی اور آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ماہ صیام میں چینی و گھی سمیت اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائی جائے اس حوالے سےضلعی افسران رمضان بازاروں کی روزانہ سرپرائز چیکنگ کریں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کے شدید رش کے پیشِ نظر کاونٹرز کی تعداد مزید بڑھائی جائے تاکہ شہریوں کو لمبی قطاروں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی دریافت کئے۔