سکھر:الیکشن ٹریبونل میں محمد میاں سومرو کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت تو مئی تک ملتوی کردی گئی

12

سکھر۔19اپریل(اے پی پی) الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس محمدجنید غفار نے سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے حلقہ پر ووٹوں کی دوبارا گنتی پر سماعت کی۔ الیکشن ٹریبونل نے آر او کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔مختصر کارروائی کے بعد پٹیشن پر سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ٹربیونل نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے عابد حسین بھیو کے خلاف دائر پٹیشن پر بھی سماعت کی۔یہ پٹیشن جی ڈی اے امیدوار عرفان جتوئی کی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ اس پٹیشن پر سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی گئی۔