سکھر: ایس ایس پی کا شہر کا اچانک دوره ، نوجوانوں کے ساتھ روڈ پر کرکٹ كهیلی

22

سکھر،05اپریل(اے پی پی ):ایس ایس پی سنگھار ملک کا افطاری کے بعد شہر کا اچانک دوره ، نوجوانوں کے ساتھ روڈ پر کرکٹ بھی كهیلی۔ ایس ایس پی سنگهار ملک نے افطاری کے بعد شہر کا اچانک دوره کیا۔

انهوں نے شہر کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر پولیس پکٹس پر پولیس جوانوں سے ملے اور انہیں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی ۔

ایس ایس پی نے دوره کے دوران مقامی نوجوانوں کے ساتھ روڈ پر کرکٹ بھی كهیلی ۔نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کی وڈیو وائرل بھی ہوئی ہے ۔ دوره کے دوران وه عام شہریوں میں گھل مل گئے اور ان سے گفتگو بھی کی ۔ انهوں نے کہا کہ شہریوں اور عام لوگوں کے لے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔