شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے پاکستان كے  مستحق گھرانوں میں رمضان پیكج كی تقسیم جاری

20

اسلام آباد،17اپریل(اے پی پی): شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے رواں سال کیلئے 3 مراحل میں 75000  فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 25000 فوڈ پیكیج كی تقسیم  ماہ رمضان  میں جاری ہے جس سے صوبہ سندھ ، پنجاب اور گلگت بلتستان كے تقریباً 1لاكھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے، اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خوردونوش شامل ہیں ۔ ایك فوڈ پیك 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا ،5كلو دال چنا ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2كلو كھجور اور 5كلو چینی شامل ہیں ۔ جس كا مجموعی وزن (2425) ٹن بنتا ہے جوكہ این ڈی ایم اے  اور مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ سندھ كے 09 اضلاع (بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، گھوٹکی) صوبہ پنجاب كے 03 اضلاع (راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان) اور گلگت بلتستان کے ضلع روندو کے زلزلہ متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد