ضلع بھر کے 17 مراکز گندم خریداری کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری

23

ملتان،18اپریل(اے پی پی):ضلع بھر کے 17 مراکز گندم خریداری کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری،گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو مثالی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گندم خریداری مراکز بند بوسن،بودلہ اور قادرپورراں کا اچانک دورہ کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے گندم خریداری مہم پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کسانوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے اور کہا حکومت پنجاب صوبے بھر میں 193 ارب روپے کی گندم کی  خریداری کررہی ہے اور کہا ضلع میں 1 لاکھ 84 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت پنجاب نے 22سو روپے فی من گندم کا نرخ مقرر کیا ہے،اوپن پالیسی کے تحت کسانوں کو باردانہ فراہم کیا گیا ہے اور  کہا کسانوں کی محنت سے اگایا گیا ایک ایک دانہ حکومت خرید کررہی ہے ، تمام گندم خریداری مراکز پر آن لائن سسٹم کےتحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر کی تمام سینٹر انچارجز کو مقررہ اہداف حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔