ضلع کے 11 رمضان بازاروں میں چینی،آٹا اور گھی پر تاریخی سبسڈی جاری، ڈپٹی کمشنر کا  رمضان بازاروں کا اچانک دورہ

16

ملتان،28 اپریل(اے پی پی):ضلع کے 11 رمضان بازاروں میں چینی،آٹا اور گھی پر تاریخی سبسڈی جاری،شہریوں کی بڑی تعداد سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش خریدنے پہنچ گئی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کا اچانک دورہ بھی کیا اور رمضان بازاروں کی انسپکشن کی۔

اسسٹنٹ کمشنرز شجاع آباد و جلالپور پیر والہ نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی اور ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی و گھی کی فراہمی کا جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نے سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہچانے کا عزم کررکھا ہے، ماہ صیام میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نہیں آنے دیا گیا اور کہا کہ چینی 70 روپے،آٹا 4 سو روپے کلو اور گھی 50 روپے سستا فراہم کیا جارہا ہے اور رمضان بازاروں میں عید سٹالز بھی لگائے جارہے ہیں اور کہا کہ شہریوں نے رمضان بازاروں کی افادیت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔