فالکن سکواڈ کے قیام سے شہری علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام،امن وامان کے قیام میں مدد ملے گی،ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی

14

چنیوٹ، 04 اپریل ( اےپی پی):چنیوٹ شہر میں امن وا مان برقرار رکھنے کیلئے فالکن سکواڈ قائم کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے شہری علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے فالکن سکواڈ کا  باقاعدہ افتتاح کردیا۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے ڈی سی عاصم جاوید کے ہمراہ موٹرسائیکل چلا کر فالکن سکواڈ کا افتتاح کیا۔ڈی پی اونے فالکن سکواڈ کیلئے رینوویٹ کروائے گئے سرکاری موٹرسائیکل تقسیم کیے۔ڈی پی او ن ے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں موثر گشت کیلئے 25موٹرسائیکلوں پر فالکن سکواڈ کے جوان گشت کریں گے۔فالکن سکواڈ شہر کی مارکیٹوں،بازاروں میں امن و امان کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایاجارہاہے۔بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ جات کی گاڑیوں کو فرسٹ ایڈ کٹس،فائر ایکٹنگشر،ٹارچ لائٹس، واٹرکولر،سیڑھیاں تقسیم کیں۔ڈی پی او نے ڈرائیوروں کو ایمرجنسی سامان ہمہ وقت گاڑیوں میں رکھنے اور اسکی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔