اسلام آباد،29مارچ(اے پی پی):ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی مسلم اُمہ کا اہم مسئلہ ہے، فلسطین کاز کو ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے،کوئی بھی مقامی یہ عالمی مسئلہ، فلسطین کاز کی فراموشی کا سبب نہیں بنا چاہیے۔
جمعہ کو یہاں یوم قدس کے حوالے سے ایک تقریب کیبعد اے پی پی سے گفتگو میں سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر اور عالمی صیہونیت یہ چاہتے کا فلسطین کاز کو فراموش کر دیا جائے لیکن مسلمانانِ عالم بیدار ہیں اور وہ یوم قدس کو پرجوش طریقے سے منا کر اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ عالم اسلام کے اس اہم مسئلے کو بھلایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی بقا کیلئے فلسطینیوں کی 70 سالہ جدوجہد اور مکالمت کو دیکھتے ہوئے ایک راستہ یہ نظر آتا ہے کہ غاضب اسرائیل کے پھیلاؤ کو روکا جائے جبکہ دوسرا راستہ اسلامی جمہوریہ ایران کی رائے ہے کہ فلسطین میں ریفرنڈم کرایا جائے، اس میں تمام تر اہل فلسطین شامل ہوں، چاہے وہ مقبوضہ فلسطین میں رہتے ہوں یا کسی اور ملک میں رہتے ہوں، یہ خود اپنی حکومت کا انتخاب کریں۔