مظفرگڑھ،23 اپریل(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن(ر) طارق ولائت نے تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں گزشتہ روز گندم کے کھیت میں 14 سالہ روزہ دار دسویں کلاس کےقتل ہونے طالبعلم محسن کے گھر جا کر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔
ڈی پی او نے مقتول کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں فوری انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے مقتول کے ورثا کو یقین دلایا کہ وقوعہ کی ہر زاویے سے تحقیق کے بعدبچے کے قاتلوں کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزاء دلوائی جائے گی ۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء اللہ اور ڈی ایس پی علی پور منور بزار بھی ڈی پی او کے ساتھ تھے ۔ڈی پی او نے مقتول کے ورثا کو بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو مقدمہ کی جلد از جلد میرٹ پر تفتیش کرے گی۔
سورس: وی این ایس، مظفرگڑھ











