ملتان؛نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی کے 7سو سے زائد واش رومز کی اپ گریڈیشن کا آغازکر دیا گیا

23

ملتان، 23 اپریل(اے پی پی):نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی کے 7سو سے زائد واش رومز کی اپ گریڈیشن کا آغازکر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نشتر ہسپتال میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے تمام وارڈز کے واش رومز کی ازسرنو مرمت کی جائے گی ،اپ گریڈیشن منصوبے پر 8 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا نشتر ہسپتال کی تمام سڑکوں کو جدید طرز پر کارپٹ کردیا گیا ہے ، نشتر کے پارکنگ مسائل  کیلئے جامع منصوبہ بنارہے ہیں۔

 وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف  نے کہا کہ نشتر ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں تعاون پر ضلعی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں 3 سو سے زائد واش رومز اور وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز ہوگا۔

سورس: وی این ایس، ملتان