مظفرگڑھ، 24 اپریل(اے پی پی): نواحی علاقے شہر سلطان کے علاقے گوپانگ چوک کے موضع کچ پک کے قریب دوافراد کشتی پر دریائے چناب میں سیر کررہے تھے کہ اچانک بستی لاڑ شہر سلطان کا رہائشی 25 سالہ جام فاروق جھبیل ولد جام نواز نامی شخص پاؤں پھسلنے سے دریا میں گرکر ڈوب گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراََ شہرسلطان ریسکیو اسٹیشن سےایک ایمبولینس اورریسکیو ٹیم کو جاۓ حادثہ پر روانہ کروادیا۔ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع کردیا گیا۔ ریسکیو سرچ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے مگر تاحال کامیابی نہ مل سکی ہے۔
سورس: وی این ایس، مظفرگڑھ











