ملتان،24 اپریل(اے پی پی):ضلع بھر کے 11 رمضان بازاروں میں عوام کی کثیر تعداد میں خریداری جاری ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے چینی اور گھی کی قیمتوں پر واضح سسبڈی کا آغاز کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شمش آباد رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور آٹا،گھی اور چینی کے سٹالز پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی 70 روپے کلو دستیاب،گھی پر 50 روپے رعایت ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر تک چینی اور گھی کی قمیتوں میں ریلیف جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں رمضان بازاروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے رمضان بازاروں میں عید سٹالز بھی قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
سورس: وی این ایس، ملتان











