ملتان، 30 اپریل (اے پی پی) رمضان بازاروں میں چینی،گھی و آٹے کی ریکارڈ فروخت جاری ہے، حکومت پنجاب کی تاریخی سبسڈی سے عوام کو براہ راست ریلیف کی فراہمی مہیا کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چین اور آٹے کی سپلائی دگنی کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مسلسل تیسرے روز رمضان بازاروں کے ہنگامی دورے کئیے ۔ انہوں نے اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور معیار کو چیک کیا اور خریداروں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ایگری کلچر فئیر پرائس شاپس پر بھی واضح رعایت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاند رات تک تمام رمضان بازار مکمل فعال رہینگےجہاں چینی 70 روپے کلو اور آٹا 4 سو روپے کلو فراہم کیا جارہا ہے۔
سورس: وی این ایس، ملتان