ملتان؛کمشنر کا رمضان بازار معصوم شاہ روڈ سمیت یوٹیلٹی سٹورز کی انسپکشن کیلئے اچانک دورہ

49

ملتان، 08 اپریل (اے پی پی ):کمشنر  ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے یوٹیلٹی سٹورز کی انسپکشن کیلئے اچانک دورہ کیے  جہاں انہوں  نے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی ۔انہوں نے سنٹر انچارج کو کاؤنٹر بڑھا کر رش ختم کرنے کی ہدایات جاری کیے۔

کمشنر  ڈاکٹر ارشاد احمد نے رمضان بازار معصوم شاہ روڈ کا بھی دورہ کیا اور  اشیاء خوردونوش کے معیار کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فئیر پرائس شاپس پر 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دے رہی ہے ، شہریوں کو رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں ۔ل

کمشنر  ملتان نے چینی آٹے کے سٹاک رجسٹر، طلب و رسد میکنزم کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بلا امتیاز کارروائی کے احکامات دیے ہیں ۔

اس موقع پر چئیرمین فوڈ اتھارٹی مظہر عباس،اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری بھی انکے ہمراہ تھے۔

سورس : وی این ایس ، ملتان