ملتان، 10 اپریل(اے پی پی): پنجاب ہائی وے پیٹرول کی جانب سے ہرشخص ماہ صیام کااداب واحترام کےساتھ ٹریفک قوانین میں فرسٹ روڈسفیٹی کے اصول پر عمل کےموضوع پر سمینارکاانعقاداتوار کو یہاں کیاگیا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نے روڈ یوزرکولیکچردیتےہوےکہاکہ رمضان المبارک میں ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنے سفرکومحفوظ بنائیں، غیرضروری سفر سے گریز کریں، سحری وہ افطاری کے فوری بعد ڈرائیونگ سے اجتناب ضرورکریں۔انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں اپنا اور دوسروں کےحقوق و فرائض کےساتھ ساتھ انسانیت کا بھی خیال رکھیں، ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ماہ صیام بھی اسی چیز کا درس دیتا ہے ۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نے کہا کہ رمضان المبارک میں اپنے لیے اور دوسروں کے لئے بالخصوص پاکستان میں رہنے والے تمام افراد کے لیے دعا بھی کریں، اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آمین !
آخر میں ایجوکیشن انچارج نےحادثات سے بچاو کے سلسلے آگاہی ومعلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
سورس: وی این ایس، ملتان











