ملتان، 19اپریل(اے پی پی ): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں گڈگورنس اور کارپوریٹ کلچرکے فروغ کے لئے کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر کی زیر صدارت تمام منیجرز اور ڈپٹی منیجرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی کارکردگی موثر بنانے کے لئے کمپنی کلچر اپنانے کی ضرورت ہے۔کمپنی کلچر کے فروغ سےسٹاف اور ورکرز کی ترقی اور فلاح وبہبود کے مواقع پیدا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے تمام شعبے باہمی اعتماد اور بہترین کورآرڈنیشن کو فروغ دیں اور کمپنی کی کارکردگی بہتر اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے نئے آئیڈیاز تلاش کئے جائیں۔محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں ڈسپلن اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لئے کمپنی میں ڈسپلن نافذ کرنے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی میں کام کرنیوالی خواتین کی عزت اور احترام ہم سب کا فرض ہے کے اگر کسی خاتون سٹاف ممبر یا ورکر کی طرف سے ہراسمنٹ کی شکایت آئی تو سخت کارروائی ہوگی۔سی ای او نے واضح کیا کہ پاکستان میں رائج ہراسمنٹ قوانین کے مطابق ہراساں کرنیوالے ملازم کو نوکری سے برخواست بھی کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی ہیڈ آفس میں کام کرنے والی خواتین سٹاف ممبرز اورکمپنی سیکرٹری کبیرخان اور چیف انٹرنل آڈیٹر آصف طاہر بھی اجلاس میں موجودتھے۔











