واسا ملتان کے مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے، ایم ڈی قیصر رضا

51

ملتان۔18اپریل  (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا  ہے کہ واسا کے مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے ہم بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے ہی شہریوں کی خدمت کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیڈ آفس شمس آباد  میں آئندہ مالی سال 2022_23  کے پری بجٹ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس ایڈمن اینڈ ریکوری میڈم نگہت جبیں،  ڈائریکٹرایڈمن موسی خان،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر، ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے  قیصر رضا نے کہا کہ غیر ترقیاتی و غیر ضروری اخراجات پر قابو پا کررقم شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانے  اور ان کی شکایات کے ازالے پر صرف کی جائے۔ انہوں نے اجلاس میں تمام شعبوں کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی آمدن اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا اور واسا بلوں کی مد میں 2022_23  کے لیے آمدنی کا ٹارگٹ 60کروڑ روپے سے بڑھا کر 75 کروڑ روپے مقرر کر دیا  اس دوران ایم ڈی واسا نے  ذرائع آمدنی میں اضافہ کے لئے واسا کی ملکیتی اراضی کی ٹھیکے یا لیز پر  نیلامی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔