اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ملاقات میں وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بلوچستان سمیت پورے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے سردار اختر مینگل کے تعاون اور پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔











