لاہور،13اپریل ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گلبرگ میں رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی رہائش گاہ آمد،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سردار جعفر لغاری سے ان کے بھائی سابق رکن اسمبلی سردار عمر خان لغاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سردار جعفر خان لغاری سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا اور سردار عمر لغاری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔