وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب؛ عمرہ ادا کیا،پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں

6

مکہ مکرمہ،30اپریل  (اے پی پی):تین روزہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہفتہ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےپاکستانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی، وزیر اعظم کیلئے خانہ کعبہ کے دروازے کھول دیئے گئے،عمرہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کی ادائیگی کے بعد صفہ اور مروہ کے درمیان سعی کی۔انہوں نے ملک کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد