اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور مسلم لیگ ن کے راہنما امیر مقام نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے وزیرِ اعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔











