چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت ڈینگی کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ

34

لاہور،14اپریل ( اے پی پی ) :چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ کیا گیا چیف سیکرٹری نے صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مانیٹرنگ، سرویلنس اور رپورٹنگ کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔لاروا کی تلفی اور فوگنگ پر خصوصی توجہ دی جائےڈینگی پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہےڈینگی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کیلئے مہم شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہےتمام محکمے انسداد ڈینگی سے متعلق گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے فعال کردار اد کریں لارواکی نشاندہی اور تلفی کیلئے تربیت یافتہ عملہ پر مشتمل  سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔صحت، تعلیم، بلدیات، ماحولیات کے سیکرٹریز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی ایگ کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔