ٹوبہ ٹیک سنگھ، 20 اپریل (اے پی پی ): ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نجی سکول میں بزم رمضان المبارک کا انعقاد ہوا جس میں بچوں نے مقابلہ تلاوت قرآن پاک، مقابلہ تقریر مقابلہ نعت رسول، مقابلہ سوالات روزہ رمضان المبارک میں حصہ لیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وحید انور کوکب ایڈوکیٹ تھے۔مقابلے میں جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔











