پاکپتن، 04اپریل ( اےپی پی): ڈی پی او نصیب اللہ خان کی ہدائیت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ صدر پولیس نے چک دو کے بی سے بدنام زمانہ منشیات فروش نزیر عرف کالی گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ضیاء الحق نے اےپی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم اعلی کوالٹی کی چرس پیکٹوں میں فروخت کرتا تھا۔نوجوانوں کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔شہریوں کی زندگیاں تباہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔











