ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر ملاوٹ، جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی،3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،2 گرفتار

58

رینالہ خورد،21اپریل(اےپی پی): ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کےحکم پر فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم نے نواحی علاقے زاہدہ پورہ میں ایک بیوریجز پلانٹ پرکاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکرکے موقع پر650لیٹرملاوٹی مشروبات کو تلف کردیاجبکہ 40کلو مضرصحت مینگوفلیورپلپ قبضے میں لے لیاگیاہے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے کہاکہ ماہ رمضان میں ملاوٹ سے پاک خوارک کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں انھوں نے کہاکہ پکڑے گیے کیمیکل سے تیارکردہ مضرصحت مشروبات کے استعمال سے پھیپھڑوں اورگردوں میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں موقع سے قبضے میں لیے گیے پلپ ایکسپائرڈ اجزا ضبط کرکے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گیے ہیں ،ایکسپائرڈ فلیورز، ناقابل سراغ کیمیکل کی ملاوٹ کرکے غیر معیاری مشروبات تیار کی جارہی تھی ٹیسٹ کے دوران برکس ویلیو معیار سے کم ہونے پر مشروبات تلف کردیے گئے ہیں۔