کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے معاملات میں شفافیت کی ضرورت ہے، ان اثاثوں کی جیو فینسنگ کی جائے ، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ

50

اسلام آباد۔25اپریل  (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے معاملات میں شفافیت کی ضرورت ہے، ان اثاثوں کی جیو فینسنگ کی جائے ۔ پیر کو وزارت امور کشمیر سے متعلق بریفنگ کے حوالہ سے اجلاس منعقدہ ہوا۔ سیکرٹری امور کشمیر و دیگر افسران کی جانب سے مشیر امور کشمیر کو وزارت کی کارکردگی اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے اثاثہ جات کے معاملات میں انتہائی شفافیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے اثاثہ جات کو بہترین استعمال میں لانے کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے اثاثوں کے تحفظ کے لئے جیو فینسنگ کی جائے۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل حکام کی جانب سے مشیر امور کشمیر کو کونسل کے معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔