بہاولنگر؛ ڈی پی او فارو ق احمد انور کیجانب سے تھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کی درخواستوں کابغور تفصیلی جائزہ لیا

2

بہاولنگر،13 مئی ( اے پی پی ):  انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خاں  کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفارو ق احمد انور نے تھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوصدر سرکل مہر ندیم افضال بھی موجو د تھے۔

ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں کی درخواستوں کابغور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔

ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

  ڈی پی او فاروق احمد انور کی ہدایت پر تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز نے بھی اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔