ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں؛ وفاقی وزیر سید نوید قمر

29

اسلام آباد،13مئی  (اے پی پی): وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

ان خیالات کا  اظہار وفاقی وزیر سید نوید قمر نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد سے  گفتگو  میں  کیا، وفد نے جمعہ کو یہاں ان سے  ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل زیر بحث رہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کے ساتھ میٹنگ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل پر بات کروں گا، گیس کا مسئلہ طلب اور سپلائی میں اضافہ کی وجہ سے درپیش ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

 ٹیکسٹائل وفد نے وفاقی وزیر سے گیس سپلائی اور پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد نے سیلز ٹیکس میں رعایت کی درخواست بھی کی۔وفد نے وفاقی وزیر تجارت سے درخواست کی کہ سیلز ٹیکس رعایت میں نہ صرف انڈسٹری کو فائدہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔