اوکاڑہ؛ڈی سی  محمد علی اعجاز کا ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سنٹروں کا اچانک دورہ، انتظامات کا  جائزہ لیا

21

اوکاڑہ،11مئی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے  ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سنٹروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں طالب علموں کو پینے کے پانی،کمروں کی لائٹس اور پنکھوں کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور ایم سی بوائز ہائی سکول کے امتحانی مراکز میں سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ سے متعلقہ سکول انتظامیہ کی جانب سے تعاون اور پر سکون ماحول میں امتحانا ت منعد کروانے سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سے پاک کیا ہے، طالب علموں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قابلیت ثابت کرنے کے لئے امتحانی مراکز میں پر سکون ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے اور امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ کو روکنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے۔