اٹک،15مئی(اے پی پی): اٹک خورد پولیس نے کے پی کے سے پنجاب میں ایک کروڑ مالیتی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،
تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگلر ظفر شہزادکو گرفتار کر کے دس کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان نے ڈی پی او اٹک کا چارج سنبھالتے ہی ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیادوران میٹنگ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس فارمولا کے تحت کاروائیاں کریں اور ضلع کی تمام پکٹس اور انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو الرٹ رہ کر یقینی بنایا جائے ۔ڈی پی او اٹک کی ان ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی حضرو ملک محمد اقبال اور ایس ایچ او اٹک خورد جہانزیب خان کی زیرنگرانی انچارج پولیس سرچ اٹک خورد سب انسپکٹر ولی محمد ،انچارج پولیس چوکی جابہ اے ایس آئی صداقت نواز اور دیگر جونئیر پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر پولیس سرچ پارک اٹک خورد پر خصوصی پکٹ لگائی گئی۔دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل کے پی کے کی جانب سے آیا جسکو چیکنگ کے لیے روکا گیا ڈرائیور کا نام و پتہ ظفر شہزاد ولد غلام عباس سکنہ چک نمبر 56 این بی تحصیل و ضلع سرگودھا حال بھنگڑیل روڈ ڈاکخانہ روات کورٹانہ تحصیل و ضلع اسلام آباد معلوم ہوا جس نے اپنے کندھوں پر سیاہ رنگ کا بیگ لٹکایا ہوا تھا بیگ کی سرچنگ کی گئی تو بیگ میں سے 2000 گرام ہیروئن برنگ سفید جبکہ 8000 گرام ہیروئن برنگ ہلکا براؤن ہیروئن برآمد ہوئی۔منشیات سمگلر ظفر شہزاد کے پی کے سے پنجاب میں ہیروئن کی بڑی مقدار سمگل کرنا چاہتا تھا۔اٹک پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام کر کےسمگلر کو گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر نے اٹک خورد پولیس کو منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ منشیات فروشی جیسے گھناؤنے جرم کا راستہ روکنے اور اس مذموم دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر انڈ یلنے والے عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔انکا مزید کہنا تھا منشیات سپلائی کی مکمل چین توڑیں گے اور اس چین میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتوں سے سزا دلوائیں گے۔