اٹک: تحصیل فتح جنگ کے علاقے گگن کے قریب پہاڑ کی چوٹی پر، ریسکیو اہلکاروں نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ  طے کر کے آگ تک رسائی حاصل کر لی

3

اٹک،15 مئی (اے پی پی): اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقے گگن کے قریب پہاڑ کی چوٹی پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سنٹر ریسکیو 1122 کے 20 اہلکاروں پر مشتمل دوسری ٹیم کے بعد تیسری ٹیم بھی آگ بجھانے کیلئے روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے آگ تک رسائی حاصل کر لی اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دشوار راستہ اور شدید گرمی کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں اور اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔