ٹوبہ ٹیک سنگھ،30 مئی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایت پر گوجرہ میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر خالد جمیل معہ وارث علی اے ایس آئی،ممتاز حسین اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے71لیٹر شراب، پسٹل30بورمعہ گولیاں برآمد ہوئی۔
پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرشراب فروش کرنے والے بدنام زمانہ ملزم سنی مسیح کو ریلوے پھاٹک گوجرہ سے شراب فروخت کرتے رنگے ہاتھو ں قابو کیا جس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے کبوتراں والا قبرستان کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم سرور مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
تیسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے سمندری روڈ بائی پاس کے قریب کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم ساحل مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 26 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح چوتھی کاروائی میں پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شیراز کو قابو کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔











