جدہ؛عوام کی تفریح کیلئے ساحل سمندر پر شاندار رنگا رنگ پروگراموں کا سلسلہ جاری

5

جدہ،06مئی(اے پی پی):سعودی عرب کے نیشنل ایونٹ سینٹر کی جانب سے عوام کی تفریح کیلئے ساحل سمندر پر شاندار رنگا رنگ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سعودی عوام ،انکے اہل خانہ اور یہاں رہنے والے دیگر ممالک کے باشندے اور انکے اہل خانہ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں، پروگراموں کا یہ سلسلہ یکم مئی سے شروع ہوا ہے جو 30جون تک جاری رہے گا۔پروگراموں سے ہر عمر کے لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تفریحی پروگرام میں روزانہ شام کو ہزاروں کی تعداد میں عوام آتشبازی ،موسیقی کے پروگرام،غیر ممالک سے آئے ہوئے ماہرین کے کرتب ،کھانے پینے کے اسٹالز سے اعلی الصباح تک محظوظ ہوتے ہیں ۔

 سعودی حکومت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی اجازت سے یہ پروگرام عوام کیلئے بہترین تفریح کا بندوبست ہیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد