حکومت  اتحادیوں کے ساتھ مل کر  عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

15

اسلام آباد،25مئی(اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے وفد  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، وزیر مملکت توانائی محمد ہاشم نوتزئی، سینیٹر محمد قاسم رانجو اور بی این پی کے سیکریٹری جنرل جہانزیب حسین شامل ہے۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی این پی وفد کی طرف سے حکومتی پالیسیوں کی مکمل تائید کا اظہار کیا گیا۔